ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراہیم کی زیرِ صدارت انسانی سمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن نوید عالم ایس پی چمن محمد نعیم اچکزئی ایف سی کرنل عادل،ایف آئی اے، آئی بی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں چمن باڈر پر انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا

ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراہیم کی زیرِ صدارت انسانی سمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن نوید عالم ایس پی چمن محمد نعیم اچکزئی ایف سی کرنل عادل،ایف آئی اے، آئی بی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں چمن باڈر پر انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈی سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق تمام انسان وقار اور حقوق میں آزاد اور برابر پیدا ہوتے ہیں اور بین الاقوامی برادری کا قانون ہے کہ ہر ملک اپنے علاقے میں موجود ہر شخص کے حقوق کا خیال رکھیں گے چاہیے وہ غیر ملکی و غیر قانونی تارکینِ وطن ہو یا انسانی تجارت کا شکار ہو سمگل شدہ تاریکین وطن یا انسانی تجارت کے متاثرہ لوگ اپنی خاص صورت حال کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا آسان شکار ہو سکتے ہیں وہ ان سمگلروں اور انسانی تجارت کرنے والوں کے ہاتھوں سخت اذیت اور تکلیف اٹھا سکتے ہیں وہ خاص طور پر اس لیے بھی مقامی حکام کے پاس نہیں جا سکتے کہ کہیں اس ملک سے ہی نہ نکال دیا جائے تاہم وہ انسانی حقوق کے عالمی منشور میں موجود تمام حقوق اور آزادی کے حق دار ہے انسانی سمگلنگ کے خلاف پروٹوکول میں ان کی حقوق کی تصدیق کے ساتھ ساتھ توجہ دلائی گئی ہے کہ انسانی سوداگری یا خرید و فروخت کو ایک سنگین ظلم کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو انسانی حقوق کے سخت پانالی کرتا ہے اس لیے ریاستیں انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی مدد کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہے انہوں نے کہا کہ جو تاریکین وطن سرحد پار سے غیر قانونی طور پر درآمد کیے جاتے ہیں انہیں متاثرین نہیں سمجھا جاتا ہے تاہم ان غیر قانونی انسانی درآمد اور برآمد کی سرگرمیوں کے دوران ہزاروں متاثرین کی زندگیوں کو کہیں خطرات لاحق ہوتے ہیں اور غیر قانونی تارکین وطن اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے حوالے سے بے خبری کا شکار ہوتے ہیں لہذا یہ ضروری ہے کہ ان کی مخصوص صورت حال کو دیکھا جائے اور پناہ گزین بچے بوڑھے اور جوان انسانی اسمگلنگ کے متاثرین ہونے کے ناطے ان کے انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے منشور میں بیان کردہ کسی قسم کی امتیازی فرق جیسا کہ نسل رنگ جنس زبان مذہب سیاسی یا دیگر رائے کے قومی سیاسی بنیاد ملکیت پیدائش یا دیگر معیشت سے مبرا انسانی حقوق اور آزادی ہر انسان پر لاگو ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے چارٹر کے ذریعے یہ طے کیا گیا ہے کہ انسان کو اس کے رنگ و نسل مذہب جنس، ملک اور سیاسی نظریات کی بنیاد پر تعصب کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام تمام منتظمین اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ دنیا میں بسنے والا ہر انسان اپنے رنگ نسل زبان مذہب سے بالاتر ہوکر بنیادی انسانی حقوق رکھتا ہے جن کا تحفظ ہمارا بنیادی فرض ہے انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں جہاں ایک طرف ترقی یافتہ ممالک نے بہت حد تک عدم مساوات پر قابو پا لیا گیا ہے وہاں دوسری طرف دنیا میں انسانوں کی ایک بہت بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو آج مساوات اور برابری کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ڈی سی چمن نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ان غیر قانونی انسانی اسمگلنگ اور تاریکین وطن افراد کو ہر قسم کی قانونی تحفظ فراہم کر دیا جائے گا اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ملوث میں افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Daily Askar

Comments are closed.