ادارہ ترقیات گوادر نے سمندری طوفان بائپر جوائے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

 

ادارہ ترقیات گوادر نے سمندری طوفان بائپر جوائے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایت پر سمندری طوفان بائپرجوائے کے ممکنہ اثرات اور بارشوں سمیت کسی بھی طوفانی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامات شروع کردئیے ہیں۔ جی ڈی اے کے شعبہ میونسپل ونگ، انجینرنگ، ایڈمنسٹریٹرشن، سمیت متعلقہ شعبہوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے عملہ اور مشینری کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے تازہ ترین پیشنگوئی کے مطابق فی الحال گوادر کو سمندری طوفان سے براہِ راست کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم حفظ ماتقدم کے طور پر انتظامات کیے جارہے ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.