وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا، مریم اورنگزیب

 

اہم ترین—وفاقی وزیر اطلاعات۔۔ ۔ ٹویٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا، روس سے خام تیل کا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں روس سے آنے والا تیل کا پہلا جہاز ہے، اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کی اہلیت، نیت اور عوام کی سچی خدمت۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہمیشہ کی طرح عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں،الحمد اللہ! ایک سال کی مخلصانہ اور دیانتدارانہ محنت رنگ لا رہی ہے

Daily Askar

Comments are closed.