ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نے مون سون بارشوں سے قبل تیاریوں کا جائزہ لیا،بھمبر نالہ کی صفائی ستھرائی کے عملی کام کا جائزہ لیا

5

بھمبر(پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نے مون سون بارشوں سے قبل تیاریوں کا جائزہ لیا،بھمبر نالہ کی صفائی ستھرائی کے عملی کام کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے متوقع سیزن کے پیش نظرڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز کے احکامات پر پرنالہ بھمبر کی صفائی ستھرائی جاری ہے۔
،ایکسئین شاہرات طاہربٹ,ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ کی زیرنگرانی ایس ڈی او شاہرات حمادخالد ودیگر ہمراہ عملہ فرائض سرانجام دے رہاہے۔ضلع بھمبر میں مون سون بارشوں کے نقصانات سے بچانے کے لئے طے کردہ حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنربھمبرچوہدری حق نواز نے تیاریوں کا جائزہ لیا،فیلڈ وزٹ کے دوران نالہ بھمبر کی صفائی ستھرائی تجاوزات خاتمہ،نالے کی گہرائی وچوڑائی کے حوالے سے شاہرات حکام سے استفسار کیا بھمبر بلدیہ،شاہرات تحصیلدار آفس ،ریسکیو،سول ڈیفنس،پولیس ٹریفک پولیس، عمارات،برقیات مال، اطلاعات، صحت، لائیوسٹاک و دیگر محکمہ جات ہنگامی صورتحال میں الرٹ رہیں گے،جانی ومالی نقصان سے بچانے کے لیےریسکیوو دیگر ادارے الرٹ رہیں گے۔ مشینری فعال رہے گی ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نے فیلڈ وزٹ اور ایک اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ تمام نالہ جات کی صفائی، تجاوزات کے خاتمہ،شاہرات کی صفائی شاہرات سے ملحقہ نالیوں کی صفائی ستھرائی،داخلی خارجی رستوں کی صفائی فوری کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی پانی کے بہاو میں رکاوٹوں کو دور کریں۔ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نوازنے کہاکہ نالہ بھمبر کی صفائی،مجاہد سنٹر سے باب کشمیر تک،اندرون شہرصفائی کے علاوہ تجارتی مراکز کی صفائی ستھرائی ضروری ہے۔تمام شہری و تاجر خودبھی احساس ذمہ داری پیدا کریں۔بھٹہ عمارت،رہائشی و سرکاری عمارات کی دیکھ بھال کریں۔ناقص بلڈنگزکی رپورٹ مرتب کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے حالیہ مون سون بارشوں کے نقصانات سے بچاو،حفاظتی اقدامات ،عوامی آگاہی مہم کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کریں۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ نیک نیتی کے ساتھ محنت کریں،اللہ آپکو اس میں کامیابی دے گا۔
ایس ڈی ایم ہیڈ کوارٹرمحمدعیص بیگ نے اجلاس کے دوران بتایاکہ اس بار محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشوں کا سیزن روٹین سے پہلے متوقع ہے 25 جون سے بارشوں کا ایک سپیل شروع ہوسکتا ہے۔گذشتہ سال سے بھی زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔گذشتہ سال بھی بڑے نقصانات ہوئے تھے۔ اجلاس و فیلڈ وزٹ کےدوران ڈی آئی او عدنان مختار،اورسیئر سہیل اعظم و دیگر موجودتھے ۔

Daily Askar

Comments are closed.