خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا پشاور مردان اور مالاکنڈ میں گرینڈ آپریشن

خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا پشاور مردان اور مالاکنڈ میں گرینڈ آپریشن

مردان میں گودام سے 3ہزار چار سو کلوگرام ممنوعہ چائنہ سالٹاور ملاکنڈ میں غیر معیاری چورن ، چھالیہ اور ملاوٹ شدہ مصالحوں کی بھاری مقدار برآمد جبکہ پشاور میں بریڈ فیکٹری ناقص صفائی پر سربمہر ، جرمانے بھی عائد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا اور مضر صحت خوردنوش آشیاء کے کاروباروں کیخلاف صوبہ بھر میں سرگرم رہتے ہوئے مردان، پشاور اور ملاکنڈ کے بازاروں پر چھاپے مارے اور مردان سے ہزاروں کلو گرام ممنوعہ چائنہ سالٹ اور ملاکنڈ میں غیر معیاری چورن ، چھالیہ اور ملاوٹ شدہ مصالحوں برآمد کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کی جانبسے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے طورو میں خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کی، کارروائی کے دوران ایک گودام سے تین ہزار چار سو کلو گرام سے زائد ممنوعہ مضر صحت چائنہ سالٹ برآمد کر لیا گیا ۔ ممنوعہ چائنہ سالٹ کی سپلائی اور فروخت کرنے پر فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
دوسری طرف فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر خفیہ اطلاع موصول ہونے پر بریڈ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور معائنہ کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال اور ایس اؤ پیز کی سنگین خلاف ورزی پر فیکٹری سیل کردیاجبکہ ایک کریانہ اسٹور سے زائدالمیعاد مصالحہ جات برآمد ہونے پر بھاری بھی جرمانہ عائد کیا مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے ترجمان فوڈ سیفٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ افسران نے بٹ خیلہ اماندرا میں گودام اور آئس کریم فیکٹری کی انسپکشن کی جس کے دوران گودام سے غیر معیاری چورن ، چھالیہ اور ملاوٹ شدہ مصالحوں کی بھاری مقدار برآمد ہونے پر گودام کو سیل کر کے فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن فوڈ سیفٹی اتھارٹی الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں سے اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ اُنہوں نے مزید کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ اور ٹیمز کو کامیاب کارروائیاں کرنے پر شاباش دی۔

Daily Askar

Comments are closed.