صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بینک کو فراڈ متاثرہ شخص کو رقم واپس کرنے، معافی مانگے کی ہدایت
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بینک کو فراڈ متاثرہ شخص کو رقم واپس کرنے، معافی مانگے کی ہدایت
صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف بینک الفلاح کی اپیل مسترد کردی
بینک بلااجازت آن لائن ادائیگی کا نظام فعال کرنے ، صارف کی بروقت شکایت کو نظر انداز کرنے پر معافی مانگے، صدر مملکت
صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہ کرنا بینک کی ذمہ داری ہے ، صدر مملکت
بینک الفلاح 66,850 روپے کی کھوئی ہوئی رقم منافع کے ساتھ صارف کو واپس کرے ، صدر مملکت
محمد یار (شکایت کنندہ) نے بینکنگ محتسب کو شکایت درج کرائی کہ اس کے کریڈٹ کارڈ پر 66,850 روپے کا گھپلہ ہوا ، تفصیلات
صارف نے بینک کو مطلع کیا کہ اس نے آن لائن خریداری نہیں کی لہٰذا آن لائن ادائیگی کو روکا جائے، تفصیلات
بینک نے ابتدائی طور پر رقم واپس کی مگر چھ ماہ بعد بینک نے رقم کریڈٹ کارڈ سے کاٹ لی، تفصیلات
صارف نے بینکنگ محتسب کو شکایت کی جس نے رقم واپس کرنے کی ہدایت کی
بینک نے محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی
صدر مملکت نے کیس کی ذاتی سماعت کی اور بینک الفلاح کی اپیل کو مسترد کردیا
شکایت کنندہ انٹرنیٹ/ڈیجیٹل بینکنگ سے واقف نہیں ، صدر مملکت
صارف کو بینک کی جانب کال موصول ہونے پر لین دین کا علم ہوا ، صدر مملکت
غیر مجاز/جعلی لین دین کی فوری اطلاع کر کے صارف کے مفاد کا تحفظ کرنا بینک کا فرض ہے ، صدر مملکت
صارف کے مفاد کا تحفظ کرنے کی بجائے بینک نے باقاعدہ شکایت کا انتظار کیا، صدر مملکت
بینک ایس ایم ایس یا ای میل کی صورت میں مطلوبہ معلومات جمع کرانے میں بھی ناکام رہا، صدر مملکت
اہم ثبوت کی معلومات/دستاویز جمع نہ کرانا عکاسی کرتا ہے کہ یا تو بینک کے پاس ریکارڈ نہیں یا پھر پاسورڈ نہیں بھیجا گیا، صدر مملکت
بینک الفلاح اسٹیٹ بینک کے مختلف ضوابط/ہدایات کی عدم تعمیل کرتا پایا گیا ، صدر مملکت
اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق صارف کی رضامندی حاصل کرنا بینک کی ذمہ داری ہے، صدر مملکت
سادہ زبان میں الیکٹرانک فنڈز منتقلی کی سہولت بارے صارف کو مطلع کرنا بھی بینک کا فرض ہے ، صدر مملکت
بینک ثابت نہیں کر سکا کہ انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت صارف کی رضامندی سے فعال کی گئی ، صدر مملکت
بینک الفلاح کی اپیل میرٹ سے عاری ہے ، مسترد کی جاتی ہے ، صدر مملکت
بینک صارف سے معافی مانگے ، منافع کے ساتھ کھوئی ہوئی رقم واپس کرے، صدر مملکت
Comments are closed.