وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب گیرژن پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوۓ فوری اور موثر ردعمل کے زریعہ دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین کیا ہے
کوئٹہ 12 جولائی:۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب گیرژن پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوۓ فوری اور موثر ردعمل کے زریعہ دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین کیا ہے وزیراعلئ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے حملہ آور دہشت کردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا تے ہوۓ انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر جرات وبہادری کی نئی تاریخ رقم کی وزیراعلئ نے کہا کہ وطن عزیز کا تحفظ کرتے ہوۓ پاک فوج کے چار جوانوں نے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کیاہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے ہماری بہادر افواج ملک و قوم کی حفاظت کے لیۓ پرعزم ہیں وزیراعلئ نے کہا کہ پاک فوج ملک کے امن و سلامتی کی ضامن ہے وزیراعلئ نے شہداء وطن کے خاندانوں سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے وزیراعلئ نے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ژوب میں دہشت گردوں کے حملہ سے پیدا صورتحال سے مسلسل آگاہ رہے اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ آئی جی پولیس اور کمشنر ژوب سے معلومات حاصل کرتے رہے وزیراعلئ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے تمام صوبائی ادارں کو حملہ آور دہشت گرد وں کے خلاف کاروائی میں پاک فوج کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ وزیراعلئ نے اے ٹی ایف اور لیویز کیو آر ایف فوری طور پر ژوب بھجوانے کی ہدایت بھی کی وزیراعلئ کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو بھی خصوصی ٹیمیں ژوب بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.