سیکرٹری خزانہ زاہد سلیم نے گزشتہ روز بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ڈی بی پی پی آر اے عابد سلیم قریشی نے سیکریٹری خزانہ کو ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی تفصیلی بریفنگ دی
کوئٹہ12جولائی:-سیکرٹری خزانہ زاہد سلیم نے گزشتہ روز بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ڈی بی پی پی آر اے عابد سلیم قریشی نے سیکریٹری خزانہ کو ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی تفصیلی بریفنگ دی انھوں نے ای ٹینڈرنگ اور اس سے متعکق دیگر امور کے حوالے سے بتایا کہ ا ی ٹینڈرنگ کے عمل سے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت آئی ہے سیکرٹری خزانہ نے بی پی پی آر اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس امر پر خوشی ہے کہ صوبے میں فنانسنگ کے زیادہ تر امور ای ٹیکنالوجی پر منتقل کر دئیے گئے ہیں اس سے دو بڑے فوائد حاصل ہو رہےہیں ایک توشفافیت ہے جس سے کرپشن کے تمام راستے بند ہوگئے ہیں اور دوسرا ان امور تک عام آدمی کو رسائی بھی حاصل ہوگئی ہے اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نے محکمہ ھذا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاں کہ تمام سرکاری ملازمین کو چاہیے کہ وہ محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں انہوں نے ککا کہ حکومتی وسائل کا ضیاع روک کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے لیے نظام میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے جس کے لئے جدید ٹیکنولوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ایک بہترین مثال بی پی پی آر اے کی ای پروکیورمنٹ سافٹ ویئر ہے اس موقع پر بی پی پی آر اے کے آفیسران بھی موجود تھے ۔
Comments are closed.