سپریٹنڈنگ انجینئرآپریشن میپکو بہاولنگر سرکل ملک اشرف محمودنے کہا ہے کہ زندگی اللہ کی طرف سے عطاکردہ عظیم اور انمول نعمت ہے اوراس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے۔

 

 

ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئرآپریشن میپکو بہاولنگر سرکل ملک اشرف محمودنے کہا ہے کہ زندگی اللہ کی طرف سے عطاکردہ عظیم اور انمول نعمت ہے اوراس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے۔اس نعمت کی حفاظت ہمارافرض ہے۔لائن سٹاف اپنی زندگی،اپنے خاندان اوربچوں کے مستقبل پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہ کریں ہمیشہ سیفٹی اصولوں کومدنظررکھتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔وہ میپکوڈویژنل کمپلیکس چشتیاں میں منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی سیمینارزکے انعقاد کامقصدلائن سٹاف میں دوران ڈیوٹی سیفٹی کے شعورکواجاگرکرناہے۔ لائن سٹاف فیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی چیک کریں اورکھمبوں /ٹرانسفارمرزپرکام کرنے سے پہلے پرمٹ ٹوورک ہرصورت حاصل کیاجائے۔لائنوں کوارتھ کرکے بجلی بندہونے کی تصدیق ہونے تک کام کاآغازنہ کیاجائے۔سیفٹی سیمینار سے ایکسین چشتیاں ڈویژن ناصر محمود، ایس ڈی او ٹریننگ سنٹر غلام سرور نے خطاب کیا اور کہاکہ لائن مین ہمارے ہیروہیں۔خداراسیفٹی ہدایات پرمن وعن عمل کریں اوراپنے خاندان،بچوں کاخیال رکھیں۔اگرکسی ایس ڈی او /سپروائزرنے لائن سٹاف کوسیفٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے اورلائنوں پرکام کرنے کے لئے مجبورکیاتوان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ زونل چئیر مین ہائیڈرو ورکر یونین چوہدری سہیل ستار نے کہاکہ سیفٹی ہدایات اور قوانین پر عمل کرنے سے ہی حادثات سے بچاجاسکتاہے۔ لائن سٹاف سیفٹی آلات کے بغیرہرگزکام نہ کریں۔سیفٹی سیمینار میں ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن چشتیاں عبدالرؤف، ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن رشیداحمد،ایس ڈی او ڈاہرانوالا سب ڈویژن اور سپروائزری /لائن سٹاف نے شرکت کی۔

Daily Askar

Comments are closed.