ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) پاکپتن ڈویژن نے حضرت بابا فرید ؒ کے 781ویں عُرس کے پیش نظر بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلئے۔

0

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) پاکپتن ڈویژن نے حضرت بابا فرید ؒ کے 781ویں عُرس کے پیش نظر بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلئے۔ ایکسین آپریشن میپکو پاکپتن ڈویژن سلیمان ثاقب نے کہا کہ میپکو الفرید سب ڈویژن پاکپتن کے زیر انتظام علاقوں میں 9اور10محرم الحرام کو حضرت بابافرید ؒ کے عرس کے دوران بجلی فراہمی کے لئے مینٹی نینس ورکس ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے گئے ہیں۔ عرس کے پیش نظر بجلی کی بہتروولٹیج کے ساتھ فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹرانسفارمرز بیلنس /اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر50، 100اور 200 کے وی اے کے 8ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں اور سب ڈویژن میں کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جہاں عرس کے دوران سٹاف تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دے گا۔

Daily Askar

Comments are closed.