سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک کی ہدایت پر میپکو ملتان سرکل کی سیفٹی ٹیم نے محرم الحرام کے روٹس سے تاریں ہٹانے اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نیوملتان سب ڈویژن میں سیفٹی آڈٹ بھی کیا۔

ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک کی ہدایت پر میپکو ملتان سرکل کی سیفٹی ٹیم نے محرم الحرام کے روٹس سے تاریں ہٹانے اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نیوملتان سب ڈویژن میں سیفٹی آڈٹ بھی کیا۔ ایس ڈی او سیفٹی سیل ملتان سرکل فیصل رسول انصاری اور سیفٹی انسپکٹر محمد نعیم نے میپکو پاک گیٹ کے زیر انتظام حرم گیٹ، اندرون شہر، چوک شہیداں،دہلی گیٹ اور دیگر علاقوں میں امام بارگاہوں کے انچارج/متولی سے ملاقات کی۔ تعزیوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں سے تاریں ہٹانے /اونچی کرنے کے لئے ٹیموں نے کام شروع کردیاہے۔ بعدازاں سیفٹی ٹیم نے میپکو نیوملتان سب ڈویژن کا سیفٹی آڈٹ کیا اور ایس ڈی او نیوملتان سب ڈویژن محمد علی طاہر سے سیفٹی ایس او پیز/رجسٹرز بارے گفتگو کی۔ انہوں نے لائن سٹاف کو سیفٹی ایس او پیز بارے آگاہی دی اورکہا کہ پرمٹ حاصل کرکے لائنوں پر کام کیاجائے۔
Comments are closed.