ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ملتان سرکل کی ٹیموں نے ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2ہزار551افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

 

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ملتان سرکل کی ٹیموں نے ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2ہزار551افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔38لاکھ86 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر8کروڑ93لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔7کروڑ19لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروایاگیا۔ ایک ہزار315بجلی چوروں کے خلاف مقدمات ہوئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل غلام محی الدین میتلا، ایڈیشنل ایکسین اے ٹی بی تاج محمود قمراورٹیکنیکل اسسٹنٹ رانا محمد مظہر کی زیر نگرانی ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں مالی سال 2022-23ء کے دوران 2ہزار 551گھریلو/کمرشل/زرعی ٹیوب ویل /انڈسٹریل صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور 2ہزار466بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیجی گئیں۔ ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنوں میں ایک ہزار315افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ یکم جولائی 2022ء سے 30جون 2023ء تک ایکسین کینٹ ڈویژن بابر علی گجر کی سربراہی میں کینٹ/نواں شہر/حسن پروانہ /انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژنوں میں 359بجلی چوروں کو 87لاکھ95ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 207بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ایکسین ممتازآباد ڈویژن ریحان علی چوہان کی سربراہی میں ممتازآباد/غلہ منڈی/مخدوم رشید/قصبہ مڑل سب ڈویژنوں میں 353بجلی چوروں کو ایک کروڑروپے سے زائدجرمانہ عائد کیاگیا اور225بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ایکسین سٹی ڈویژن محمد وسیم اختر کی سربراہی میں 253 بجلی چوروں کو69لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 174بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ایکسین شجاع آبادڈویژن طارق محمو ڈار کی سربراہی میں 699بجلی چوروں کو 2کروڑ78لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور333بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن محمد علی یاسر کی سربراہی میں 449بجلی چوروں کو2کروڑ36لاکھ73ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 154بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن رانا محمد تنویر کی سربراہی میں 438بجلی چوروں کوایک کروڑ17لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 222بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔

Daily Askar

Comments are closed.