چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر مون سون بارشوں اور سیلابی خطرات کے پیش نظر بجلی کی محفوظ فراہمی اور کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔

 

 

ملتان
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر مون سون بارشوں اور سیلابی خطرات کے پیش نظر بجلی کی محفوظ فراہمی اور کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔ جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں سیلاب اور مون سون بارشوں میں بجلی سسٹم سے متعلق امورکی انجام دہی کے لئے آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے اور کہا گیاہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ افسران سے رابطہ میں رہیں اور بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ /بحالی کے لئے اپنی ٹیمیں تیار رکھی جائیں۔ جنوبی پنجاب کے سیلاب کے بارے میں فلڈ کمیشن سیل اسلام آباد سے روزانہ کی بنیاد پر تازہ ترین ڈیٹا /معلومات حاصل کی جائیں اور ملک میں 15اکتوبر 2023ء تک جاری مون سون سیزن تک الرٹ رہاجائے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب آنے کی صورت میں متاثرہ علاقوں کی بجلی کی سپلائی فوری طورپر منقطع کی جائے اور صورتحال سے میپکو ہیڈ کوارٹر/کمشنر آفس/ڈپٹی کمشنر آفس کو مطلع کیاجائے۔ تمام امور کی نگرانی کے لئے میپکو کے آپریشن اور ڈویژنل سطح پر مرکزی کنٹرول روم قائم کیاجائے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی ٹرانسفارمرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ خراب/جلنے والے ٹرانسفارمرز کو کم سے کم ممکنہ وقت میں تبدیل کرنے کے لئے متعلقہ ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپس بھجوایاجائے۔ تمام آپریشن سرکلوں کے ایس ایز اپنے دائرہ اختیار کے تمام علاقوں میں نکاسی آب کیلئے پمپنگ اسٹیشنوں کو بلاتعطل بجلی کی سپلائی یقینی بنائیں۔ بارشوں کے موسم میں لائنوں /ٹرانسفارمرز پر سیفٹی ایس او پیز کے مطابق کام کیاجائے اورتمام لائن سٹاف کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے دوران مکمل ذاتی حفاظتی سازوسامان ٹی اینڈ پی/پی پی ای سے لیس ہوکر کام کریں اورلائن سپروائزر اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری گاڑیاں فلڈ لائٹس سے لیس ہوں تاکہ کم روشنی کے حالات میں کام کرنے کی آسانی ہو۔ عام لوگوں کو مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا پلیٹ فارمزاور بلیٹن بورڈز کے ذریعے مون سون کے موسم میں برقی خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔ عام لوگوں /صارفین کے بارش/سیلاب کے دوران بجلی تنصیبات سے دو ررہنے کی آگاہی دی جائے۔

Daily Askar

Comments are closed.