وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے آج سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا کارنر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بحیثیت وزیرِ خارجہ پاکستان پوری دنیا میں سوئیڈن میں ہونے والے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
محکمۂ اطلاعات
حکومتِ سندھ
کراچی۔
فون:99204401
کراچی، 12 جولائی 2023ء
وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر صحافیوں سے بات چیت۔
کراچی 12 جولائی 2023ء
وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے آج سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا کارنر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بحیثیت وزیرِ خارجہ پاکستان پوری دنیا میں سوئیڈن میں ہونے والے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول نے دنیا پر واضح کیا کہ ہم تمام مذاہب کا مکمل احترام کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ہمارے مذہب اسلام کا بھی اسی طرح احترام اور تقدیس کی جائے گی۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا پر باور کرایا کہ ہم مذاہب کے احترام کے معاملے پر پہلے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ عالمی برادری احترامِ مذاہب پر ایک واضح لائحہ عمل تشکیل دے گی تاکہ آئندہ کسی کو بھی کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری کی جرآت نہ ہوسکے۔
اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے صحافیوں سے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
پی ٹی آئی کو اسرائیل اور انڈیا سے جو مدد ملی کل کے اسرائیلی بیان نے اس کو سچ ثابت کردیا۔
اسرائیلی بیان سے یہ ثابت ہوا کہ چیئرمین پی ٹی ائی کو اسرائیلی لابی کی حمایت حاصل رہی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ میئر لندن کے الیکشن میں بھی چیئرمین پی ٹی ائی نے پاکستانی نژاد امیدوار کی بجائے اپنے یہودی سالے کی حمایت کی تھی۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ ایسے سیاست دان جن کے تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں وہ باقی تمام پاکستانیوں کیلئے کتنا بڑا لمحۂ فکریہ ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسرائیلی بیان کے بعد یہ ایک نہایت ہی الارمنگ صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یہ روابط خطرناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا کیا واسطہ کہ وہ عمران خان کی حمایت کرے۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں حقیقتیں بعد میں کھلیں ورنہ کوئی بھی غیرت مند پاکستانی اسے ووٹ نہیں دیتا نہ اس کی حمایت کرتا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی اقلیتی برادریوں کا تحفظ کیا ہے اور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی حفاظت کی ہے اور ہم یہ فریضہ مسلسل جاری رکھیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص غیر ملکی ایجنٹ ثابت ہوتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اسرائیل نے اسطرح عمران کے حق میں بیان دیکر حقیقت کھولدی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اچھا کام کیا کہ متحدہ اور جماعت اسلامی کو متحد کردیا ہمیں اس پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ لوگوں کو جوڑتی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ایک پارٹی کا سربراہ کسی اور ملک کے ایجنڈا پر کام کررہا تھا اس پر سب کو حیرت اور تعجب ہے اور اب سب کو پی ٹی آئی کے بارے میں دوبارہ غور کرنا ہوگا ۔
ایک سوال کے جواب میں وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ہمیشہ ایک صوبے رہے گا۔
Comments are closed.