اسرائیل سے روابط، بھارت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو بلوچوں سے ڈائیلاگ کیوں نہیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ (یو این اے) چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ اسرائیل سے روابط،بھارت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں توبلوچوں سے ڈائیلاگ کیوں نہیں ،کثیرالقومی وفاق کو یکجا رکھنے کیلئے بلوچ،پشتون اور سندھیوں سے گریند ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے ،سیاسی معاملات سیاسی انداز سے ٹھیک کرنے ہونگے، محتاج ریاستیں جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی dialogue ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ اگر اسرائیل سے روابط ،بھارت سے مذاکرات اور واہگہ /اٹاری سرحد پر تحائف کا تبادلہ ہو سکتا ہے توبلوچوں سے ڈائیلاگdialogue کیوں نہیں؟؟؟ انہوں نے کہاکہ کثیرالقومی وفاق کو یکجا رکھنے کے لیے بلوچ پشتون سندھی سے Grand Dialogue وقت کی اِہم ضرورت ہے۔فوج کشی مسائل کا حل نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے،امریکہ نیٹو جو مالی عسکری سیاسی ہرلحاظ سے بہت طاقتور، مجبورا 2001 تہ 2021 افغان جنگ خاتمہ کے لیے طالبان سے مذاکرات کرنا پڑا، سیاسی معاملات سیاسی انداز سے ٹھیک کرنے ہونگے، محتاج ریاستیں جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی dialogue ہے۔پاکستان ریلوے نے بڑے حادثات کے بعد بھی سبق نہیں سیکھا، 11,881کلومیٹر trackکے لیے 72,078ملازمین تعینات اب مسافروں کے محفوظ سفر کے لیے ریل وائی حکام اور یونین اپنی بہتر کارکردگی دکھائیں۔

Daily Askar

Comments are closed.