بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کو یوم نجات کے طور پر منایا جائے گا، مولاناہدایت الرحمن

کوئٹہ(یو این اے )حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کو یوم نجات کے طورپرمنایاجائے گا،گوادر سمیت مکران بھر میں بجلی کے شدید بحران کے خاتمے کے لئے صرف تین دن کا الٹی میٹم دیاگیاہے ،اگر تین دن تک یہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو حق دو تحریک مکران بھر میں احتجاج کے تمام طریقے اپنائے گی اور مسئلہ حل ہونے تک احتجاج جاری رہےگا۔ان خیالات کااظہار اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی کی تحلیل پر یوم نجات منایا جائے گا نااہل اسمبلی اور حکومت کے خاتمے پر گلی محلوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر سمیت مکران بھر میں بجلی کے شدید بحران کے خاتمے کے لئے صرف تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ اگر تین دن تک یہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو حق دو تحریک مکران بھر میں احتجاج کے تمام طریقے اپنائے گی اور مسئلہ حل ہونے تک احتجاج جاری رہےگا،انہوں نے کہاکہ گوادر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، بارہ بارہ گھنٹے بجلی غائب، پانی کی بھی شدید قلت ،گوادر کے عوام سخت نالاں ہے جبکہ حکومت و انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ترقی ترقی کے رٹ لگانے والے اب تک بجلی اور پانی کا مسئلہ حل نہ کرسکے یہ خاک دوسرے مسائل حل کریں گے عوام کا آپشن صرف احتجاج ہے ۔

Daily Askar

Comments are closed.