میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کریش مینٹی نینس پروگرام اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے13اگست 2023ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk، فیس بُک پیج MEPCO Today اور میپکو کی ایپMEPCO LIGHT سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVانیسکسی فیڈر سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVامیر آباد،کلمہ چوک،اللہ شافی چوک،پیر خورشید کالونی،سبزہ زاراور گرے والافیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک، مظفر گڑھ سرکل کے 11KVروہیلانوالی اور موچی والا فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔
Comments are closed.