سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور سرکل محمد ثاقب نے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ خرا ب /جلے ہوئے اور ٹوفیز پر چلنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز تبدیل کئے جائیں اور اتارے گئے ٹرانسفارمرز مرمت کے لئے فوری طورپر بہاولپور ری کلیمیشن ورکشاپ بھجوائے جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹرانسفارمرز ٹرالیاں بھی تیاررکھی جائیں۔ وہ میپکو بہاولپور سرکل کمپلیکس میں افسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق ریڈنگ /بلنگ ہماری ذمہ داری ہے۔ تمام ایس ڈی اوزبجلی بلوں پر درست اور واضح تصاویر کی اشاعت یقینی بنائیں اور بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں عائد کردہ جرمانے وصول کئے جائیں۔ مقدمات کا اندراج کروایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ رننگ ڈیفالٹرز سے بیچ وائز فہرستوں کے مطابق روزانہ ریکوری کی جائے اور مستقل نادہندگان کے خلاف بھی آپریشن تیز کیاجائے۔ واجب الادا رقم وصول کرنے کے لئے تما م تروسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ ٹرانسفارمرز اور کھمبوں کی ارتھنگ کی نگرانی کی جائے اور ہفتہ وار رپورٹ سرکل آفس بھجوائی جائے۔ صارفین کی شکایات کے بروقت اور فوری ازالے کے لئے شکایات مراکز سرکاری تعطیلات میں بھی کھلے رکھے جائیں اور ان کی روزانہ چیکنگ بھی کی جائے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ لائن لاسز کی شرح مزید کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور زیادہ ٹرپ ہونے والے فیڈرز کی مینٹی نینس /لوڈبیلنسنگ کی جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل شمس الحق شیخ، ڈپٹی کمرشل منیجر زاہد قربان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر سید صفدر شاہ، آپریشن سٹی/ حاصل پور/کہروڑپکا/احمد پور شرقیہ /ماڈل ٹاؤن ڈویژنوں کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز، ریونیوآفیسرز اور ایس ڈی اوز بھی موجودتھے۔
Comments are closed.