چشن آزادی / ہنہ جھیل میں کشتی رانی کے مقابلے

کوئٹہ 12 اگست: جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے ہفتہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سب سے معروف تفریحی مقام ہنہ جھیل میں حیات اللہ خان درانی اسپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام کشتی رانی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا. تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ تھے. کشتی رانی کے مقابلے میں کھلاڑیوں نے اپنے ہنر کے جوہر دکھائے اور تماشائیوں سے داد وصول کی. حیات اللہ دورانی اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی ہمراہ تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ جشن آزادی کے حوالے سے پچھلے تقریباً چالیس سال سے باقاعدہ طور پر تمام قومی دنوں کے موقع پر کشتی رانی کے خصوصی مقابلوں کا انعقاد خراج تحسین کے مستحق ہیں. ہمیں فخر ہیں کہ حیات اللہ دورانی واٹر اسپورٹس اکیڈمی کی سرپرستی میں قومی سطح پر ایسے کھلاڑی کو متعارف کرائے جنہوں نے اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کیا. پاکستان سے محبت اور ماحول کے تحفظ پروجیکٹ کے تحت حیات اللہ دورانی واٹر اسپورٹس اکیڈمی کے احاطے میں درخت لگائے. تقریب کے آخر میں گورنر بلوچستان کے نام سے منسوب کشتی رانی کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیے.

Daily Askar

Comments are closed.