گورنر حاجی غلام علی کا دورہ چارسدہ، دار الرحمت میڈیکل کمپلیکس پہنچنے پر پرتپاک استقبال

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ہفتہ کے روز ضلع چارسدہ کادورہ کیا. دار الرحمت میڈیکل کمپلیکس شیخ کلے چارسدہ پہنچنے پر گورنر کا پرتپاک استقبال کیا گیا. گورنر نے میڈیکل کمپلیکس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن سائینسز کا افتتاح کیا. گورنر نے اس موقع پر ہسپتال میں بحالی سنٹر کے بلاک کی تعمیر کیلئے اپنی جانب سے 20 لاکھ روپے عطیہ کا بھی اعلان کیا. اس کے علاوہ گورنر نے مفلس و نادار مریضوں کیلئے مفت آئی میڈیکل چیک اپ سنٹر کا بھی افتتاح کیا اور یوم آزادی کی مناسبت سے ہسپتال کے احاطہ میں قومی پرچم بھی سربلند کیا۔ دورہ کے دوران گورنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ طبی عملی نے وارڈز میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے آگاہ کیا. اس موقع پر شیف انٹرنیشنل کے چئیرمین ڈاکٹر داؤد، ڈاکٹر ثناءاللہ جان، سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی، طبی عملہ، ہسپتال انتظامیہ کے اراکین بھی موجود تھے. اس موقع پر تقریب گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ دکھی انسانیت کو مفت علاج معالجہ کی خدمات فراہمی پر ڈاکٹر داؤد اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. دکھی انسانیت کی خدمت کا دنیا و آخرت میں بہترین اجر ہے. انہوں نے مخیر حضرات پر بھی زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے جاری کارخیر میں اپنا حصہ ڈالیں. انہوں نے کہا کہ وہ خود دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کی دل سے قدر کرتے ہیں اور اس صوبہ اور شہر کے غریب عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنیوالوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے. حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس وقت تک اپنے بندے کے کام میں (مدد کرتا )رہتا ہے جب تک بندہ اپنے مسلمان بھائی کے کام میں مدد کرتا رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو بغیر کسی لالچ کے دوسروں کی مدد کرتے ہیں. گورنرنے کہاکہ ہم چند ساتھیوں نے 23 سال پہلے ایک تجویز پیش کی جس پر پروفیسر ڈاکٹر داؤد صاحب نے ہسپتال بنایا اور انشاء اللہ رہتی دنیا تک ان کی یہ خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔انہوں نے اس کارخیر میں حصہ لینے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے مخیرحضرات، حکومت اور سوشل ورکرزسے بھی کہاکہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالے اداروں کی مدد کریں. یوم آزادی کے حوالے سے گورنر نے کہا یوم آزادی ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھیں، آزادی کے حصول کیلئے ہمارے اباواجداد کی قربانیوں کی طویل داستان ہے اور اب بحیثیت قوم مملکت خداداد کا تحفظ و ترقی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.بعد ازاں گورنر نے شجر کاری مہم کے تحت ہسپتال کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔#

Daily Askar

Comments are closed.