شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، ایم ایچ عاطف اکیڈمی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

:شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ایم ایچ عاطف اکیڈمی نے چوہدری کلب کو پنالٹی سٹروکس پر شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا پنالٹی سٹروکس پر ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی میچ کی فاتح ٹھہری۔

میچ کے مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹر عرفان افضل صدر سپورٹس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد تھےجن کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی رائو سلیم ناظم اور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Daily Askar

Comments are closed.