نگران وزیراعلئ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلا س

۔نگران وزیراعلئ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلا س

۔اجلاس کے آغاز پر نگران وزیراعلئ کا کابینہ اجلاس سے خطاب

۔نگران صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں میں آپ سب کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ نگران وزیراعلئ

٭ ہم سب کو معلوم ہے کہ نگران حکومت کی اولین ذمہ داری پر امن ماحول کا قیام ہے ۔نگران وزیراعلئ

٭ صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد لیۓ الیکشن کمیشن کو معاونت کی فراہمی بھی ہماری زمہ داری ہے ۔نگران وزیراعلئ

٭ مجھے خوشی ہے کہ کابینہ میں شامل آپ جیسے تجربہ کار لوگ میری ٹیم کا حصہ ہیں۔نگران وزیراعلئ

٭ ہم سب کو اپنے مینڈیٹ کو سامنے رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ نگران وزیراعلئ

٭ ہمارے مینڈیٹ میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ گورننس کی بہتری بھی شامل ہے۔ نگران وزیراعلئ

٭ وزراء اپنے اپنے محکموں کی گورننس اور کارکردگی کو بہتر بنائیں۔نگران وزیراعلئ

٭وزراء اپنے محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کرتے ہوۓ انہیں بھی باقاعدگی کے ساتھ رپورٹ ارسال کریں ۔نگران وزیراعلئ

٭ہماری مشترکہ کا وشوں سے حکومتی امور کی انجام دہی میں بہتری آۓ گی ۔نگران وزیراعلئ

٭ یہ آئینی تقاضا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ نگران وزیراعلئ

٭ اس گائیڈ لائن کے تحت ہمیں حاصل اختیارات سے باہر نہیں نکلنا چاہئے۔نگران وزیراعلئ

٭ تمام نگران صوبائی وزراء اور مشیران کوگاڑیاں عملہ گھر اور دفاتر فراہم کرنا ایس اینڈ جی اے ڈی کی ذمہ داری ہے۔ نگران وزیراعلئ

٭ وزراء اپنے محکموں سے کوئی ڈیمانڈ نہ کریں جس سے منفی تاثر پیدا ہو۔ نگران وزیراعلئ

٭نگران وزراء سابق وزراء کے زیر استعمال اپنے اپنے محکموں کی گاڑیاں اور عملہ بھی فوری طور پر واپس لیں ۔نگران وزیراعلئ

۔محکموں کے غیر ضروری اخراجات کو ختم کیا جاۓ ۔نگران وزیراعلئ

٭ تمام وزراء صاحبان نہ صرف خود اپنے دفاتر میں باقاعدگی کے ساتھ کام کریں بلکہ محکمے کے افسران اور اہلکاران کو بھی دفتری اوقات کا پابند کریں۔ نگران وزیراعلئ

٭ وزراء اپنے دروازے عام لوگوں اور سائلین کیلئے کھلے رکھیں اور کوشش کریں کہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔ نگران وزیراعلئ

٭ کابینہ صوبے کا سب سے بڑا فورم ہے اور یہاں ہونے والے فیصلے بھی اہم نوعیت کے ہوں گے۔ نگران وزیراعلئ

٭ چیف سیکرٹری کی توسط سے تمام سیکرٹریوں کو ہدایت ہے کہ وہ کابینہ کے فیصلوں پر فوری طور پر عملدرآمد کریں۔ نگران وزیراعلئ

٭ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی اور سست روی کا سخت نوٹس لیا جائے گا۔نگران وزیراعلئ

Daily Askar

Comments are closed.