صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کُرم اور ژوب میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہارِ تعزیت

: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کو وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کُرم اور ژوب میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے 29 ستمبر کو شکار تنگی پوسٹ کرم پر حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک غیرت خان کے ورثا سے بات کی۔

صدرڈاکٹر عارف علوی نے 28 ستمبر کو ژوب بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سپاہی ندیم خان کےلواحقین سے بھی اظہارِ تعزیت کیا۔

صدر مملکت نے شہدا کو وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر نے شہدا کو سلام پیش کیا اور ان کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ صدر مملکت نے شہدا کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔

Daily Askar

Comments are closed.