مغربی ممالک کے دوہرے معیارات اور افغان ویزا کا مسئلہ
مغرب افغان مہاجرین کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرنے پر زور دے کر2021 میں طالبان کی حکومت سے فرار ہونے والے تقریباً 197,000 افغانوں کو خصوصی ویزے دینے میں ناکام رہا۔ 40 سال سے پاکستان تقریبا اٹھارہ لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جس پر پاکستان خراج تحسین کا مستحق ہے۔ اس میں طالبان کے قبضے کے بعد مزید 600,000 پناہ گزین کا اضافہ ہوا۔
ستمبر 2023 تک، امریکہ نے اپنے خصوصی ویزا پروگراموں کے ذریعے افغانستان میں امریکہ کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کو پناہ دینے کا وعدہ کرنے کے باوجود صرف 4,000سے کم افغانوں کو دوبارہ آباد کیا ہے۔ اسی طرح، برطانیہ نے صرف 3,000 افغانوں کو دوبارہ آباد کیا اور کوڈ -19 کو وجہ بتاتے ہوئے پروگرام کو روک دیا۔
156,000 امریکہ سے اور 141,000 برطانیہ سے اپنے متعلقہ خصوصی ویزا پروگراموں کے تحت ویزوں کے منتظر افغانی ، پاکستان کے بارے میں ان کے منافقانہ رویے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Comments are closed.