راولپنڈی: 3 کمسن بہن بھائی گھر میں کھیلتے ہوئے صندوق میں بند ہونے سے جاں بحق.
ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں پیش آیا۔
لواحقین کا کہنا ہےکہ تینوں بچےکھیلتے ہوئے صندوق میں بند ہوگئے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
جاں بحق تینوں بچوں کی میتیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں اور 1 بچہ شامل ہے۔
Comments are closed.