ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
13 جنوری 2024
پریس رلیز
*خانپور کے گڑھی تیغو کے کچے کے علاقے میں شکارپور پولیس اور سندھ رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں ایک مغوی باحفاظت بازیاب۔*
تفصیلات کے مطابق
30 اکتوبر 2023 کو شکارپور سٹی کا رہائشی زوہیب سومرو نسوانی آواز کے ذریعے ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہو گیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ نمبر 162/2023 تھانہ لکھی در پر مغوی کے بھائی شعیب سومرو کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان نے اے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او لکھی در کی نگرانی میں مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی دیکر انٹیلی جنس بیسڈ اور حساس اداروں کی مدد سے خانپور کچے کے علاقے میں آپریشن کا آغاز کیا کردیا تھا۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن گڑھی تیغو کچے کے علاقے میں دوران مغوی کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا.
ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری، اور کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
اہلخانہ نے مغوی کی باحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹرمحمدعمران خان اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
Comments are closed.