الخدمت فاؤنڈیشن کا بنوقابل پروگرام،کراچی،لاہور،اسلام آباد کے بعد پشاورمیں لانچنگ
تین سال میں ایک ملین نوجوان ٹارگٹ ہیں،جدیدآئی ٹی، ووکیشنل کورسز، والنٹئیرٹریننگ سمیت مثبت سرگرمی دیں گے،ڈاکٹرحفیظ الرحمن
پریشان حال نوجوان چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنا الخدمت کی بڑی کامیابی، ہرممکن تعاون کریں گے،نگران وزیراعلی سیدارشد شاہ کا خطاب
راولپنڈی ( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے کراچی،لاہوراور اسلام آباد کے بعد پشاورمیں بنوقابل پروگرام لانچ کر دیا تقریب میں نگران وزیراعلی خیبرپختونخواجسٹس (ر)سیدارشدحسین شاہ، صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن،ریجنل صدر خالدوقاص،سابق صوبائی وزیرعنایت اللہ خان،نیشنل ڈائریکٹر الخدمت بنوقابل پروگرا م نویدعلی بیگ،عبدالواسع، سینئرمنیجر میڈیاریلشنزشعیب احمدہاشمی،مختلف طبقات کی نمایاں شخصیات سمیت طلبہ وطالبات اورنوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نگران وزیراعلی خیبرپختونخواجسٹس (ر)سیدارشدحسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو دیکھ کرایمان تازہ ہوگیا نوجوان نسل کیلئے مثبت سوچنے اورعملی اقدامات کرنے والے قوم کے محسن ہیں پریشان حال نوجوانوں کے چہرے پرمسکراہٹیں بکھیرنے پر الخدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں صوبائی حکومت اس نوبل کا ز میں الخدمت کے ساتھ ہرطرح کا تعاون کرے گی،بگاڑ میں ہم سب کا کردار ہے اب تعمیرمیں بھی سب کو اپنا موثرکرداراداکرناہوگا۔صدرالخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ 15کروڑ نوجوان ملک وقوم کااثاثہ ہیں بدقسمتی سے عدم توجہ کے باعث بہت بڑی تعداد نشے سمیت دیگرمنفی سرگرمیا ں کررہی ہے اس قومی اثاثے کو ضائع ہونے سے بچانے اور قوم کی ترقی کیلئے ہمیں جماعتی،مذہبی اورمسلکی تفریق سے بالاترہوکراقدامات کرنا ہوں گے،الخدمت فاؤنڈیشن اگلے تین سالوں میں ایک ملین نوجوانوں کو ٹارگٹ کرکے آئی ٹی،ووکیشنل کورسز کے علاوہ والنٹئیرٹریننگ دے گی تاکہ یہ نوجوان یونیورسٹی اور کالجز کے بعد روزگارکی تلاش میں پریشان ہونے کی بجائے اپنی اسکل کی بنیادپراپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ مزید بے روزگارنوجوانوں کے روزگارکا ذریعہ بھی بنیں اورملک پر کسی آفت یا مصیبت کے وقت متاثرین اور بے سہارا افراد کی مدد کرنے کے قابل ہوسکیں۔ بنوقابل پروگرام الخدمت کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا پراجیکٹ ہے ہم نے یوتھ کیلئے ایسے پراجیکٹ اور مثبت سرگرمیاں نہ کیں توان کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.