ڈاٸریکٹر ٹراما سینٹر کوٸٹہ ڈاکٹر ارباب نےکہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی

1

مینجنگ ڈاٸریکٹر ٹراما سینٹر کوٸٹہ ڈاکٹر ارباب نےکہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی ۔ اس وقت ٹراما سینٹر اپنی استطاعت سے بڑھ کر مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہیں۔ کوٸٹہ اور دیگر اضلاع میں کسی بھی حادثے کی صورت میں ٹراما سینٹر کوٸٹہ کی خدمات کسی سی بھی ڈھکی چھپی نہیں۔

سال 2023 میں ٹراما سینٹر کوئٹہ کے میں 29177 مریضوں کاعلاج کیا گیا۔جس میں 2760 مریض داخلے ہوے 5088 آپریشن آپریشن کیے گئے۔ جبکہ ایکسرے 25511 ، الٹراساونڈ 1482 , لیبارٹری ٹیسٹ 60828 ,سی ٹی سکین 18594 اور 2434 مریضوں میں خون کی منتقلی کیے گئے۔

ٹراما سینٹر کی انتظامیہ تمام پروفیسرز ,سینئر ڈاکٹرز , ینگ ڈاکٹرز اور دیگر معاونین عملے کے تعاون سےٹراما سینٹر میں داخل مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراھم کر رھی ہیں۔

اس وقت ٹراما سینٹر اپنی استطاعت سے بڑھ کر مریضوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے

شہر کے وسط میں واقع ہونے کے باعث ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوٸٹہ میں ہر وقت رش کی وجہ سے بیڈز فل ہوتے ہیں۔ ٹراما سینٹر کی4 منزل پر مشتمل نٸی عمارت کی تعمیر کا کام چھ مہینے کے مختصر عرصےمکمل ہو گیا ہے اور 70 بیڈز کا اضافہ کر دیا گیا ہیں اس سے قبل ٹراما سینٹر 30 بیڈز پر مشتمل تھا۔ٹراما سینٹر میں صوبے کے طول و عرض سے مریض علاج و معالجے کے لیے آتے ہیں ۔ کوٸٹہ ، قلات ، سبی ، لورالاٸی ، ژوب ، نصیرآباد ، مکران اور رخشان ڈویژن سےبہتر علاج و معالجہ ٹراما سینٹر کوٸٹہ لاے جاتے ہیں

ڈاکٹرز اور دیگر معاونین عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے۔عوام اس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے وہ ٹراما سینٹرمیں علاج و معالجے کے لیے روزانہ آتے ہیں۔

ٹراما سینٹر کوٸٹہ کے نیورو سرجنز ، آرتھوپیڈک سرجنز ، سرجنز ، ڈاکٹرز ، فارماسسٹس ، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر معاونین عملہ اپنے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق تین شفٹوں میں باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں

Daily Askar

Comments are closed.