وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج کی شہداء کی قبروں پر حاضری
وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج خانیوال میں ماہنی سیال اور کوٹ مولچند گئے
وفاقی وزیر بیرسٹر رضا حیات ہراج شہداء کے اہل خانہ سے ملے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان کی شکرگزار ہے ۔
شہداء نے ایک عظیم مقصدکے لیے اپنی جانوں کا نذزانہ پیش کیا ۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے اپنی قرباینوں سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ پوری قوم شہداء، ان کے اہل خانہ اور عزیزواقارب کی قربانیوں کی مقروض ہے ۔
عسکری قیادت،حکومت اور عوام اپنے شہداء کو دل و جان سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے سپاہی محمد عدیل اور شہری عبدالمالک قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
انہوں نے شہداء کی قبروں پر پھول رکھے ۔رضا حیات ہراج نے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔
وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے کہا کہ پاک افواج کے بھرپور جوابی حملوں سے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا ۔ہمارے جوانوں نے بہادری کے جوہر دکھائے ، جنہیں پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔
وطن عزیز کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو پھوڑ دیا جائے گا ۔افواج پاکستان اور پوری قوم ملکی دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔
حکومت شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہداء کے خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال اور ہرممکن مدد کی جائے گی۔
بھارت کے خلاف عظیم فتح شہیدوں کے خون سے ملی ہے۔ ہم نے دشمن کوپانچوں محاذوں پرشکست دی۔بھارت اب کسی بھی ایڈونچرسے پہلے ہزاربار سوچے گا ۔
Comments are closed.