نیشنل پارٹی پرنٹ میڈیا کیلئے آواز بلند کرے گی ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ* *حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے اخباری صنعت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا پورے تعاون کی یقین دہانی ، نیشنل پارٹی پرنٹ میڈیا کیساتھ کھڑی ہے ،ڈاکٹر مالک بلوچ

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے نمائندہ وفد کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر مرکزی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر جان بلیدی سے ملاقات ۔ ملاقات کے دوران ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین نے دونوں رہنماﺅں کو بلوچستان کی اخباری صنعت کے مسائل اور حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں بارے آگاہ کیا گیا ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ہر فورم پر بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے،بلوچستان بارے ہمارا موقف واضح رہا ہے ،سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے اخباری صنعت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی نے سابقہ ادوار میں بھی بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کی سرپرستی کی آئندہ بھی صوبائی پریس کیلئے آواز بلند کریں گے ۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے پورے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی پرنٹ میڈیا کیساتھ کھڑی ہے ۔

Web Desk

Comments are closed.