گورنر حاجی غلام علی سے ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی فار ریسرچ اینڈ ٹریننگ میں تربیتی کورس کے شرکاء کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
پشاور، گورنر ہاؤس
13 جون 2023
گورنر حاجی غلام علی سے ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی فار ریسرچ اینڈ ٹریننگ میں تربیتی کورس کے شرکاء کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
ملاقات میں نگران صوبائی وزیر محکمہ اعلٰی تعلیم جسٹس(ر) ارشاد قیصر، اکیڈمی کے ڈائریکٹر تسبیح اللہ و دیگر عہدیدار شریک تھے
ملاقات میں اکیڈمی میں گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی کیلئے تربیتی کورس مکمل کرنیوالے کالجز کے پروفیسرز بھی شریک تھے
ملاقات میں گورنر کو اکیڈمی کے قیام کے اغراض و مقاصد، اور بجٹ کے مسائل سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا
گورنرنے اکیڈمی کو درکار بجٹ کی فراہمی کیلئے محکمہ خزانہ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ساتھ معاملہ اٹھانے اور اپنی جانب سے مکمل سرپرستی و تعاون کی یقین دہانی کرائی
اساتذہ، پروفیسرز کا تعلیم یافتہ، مہذب قوم کی تشکیل میں اہم بنیادی کردار ہے، حاجی غلام علی
شعبہ تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ایسی ریسرچ کی ضرورت ہے جس کا عملی فائدہ دکھائی دے، حاجی غلام علی
بدقسمتی سے ریسرچ کے ادارے تو بہت ہیں لیکن کسی بھی شعبہ میں عملی ریسرچ نظر نہیں آتی، حاجی غلام علی
ریسرچ وقت کی ضرورت ہے، تمام ادارے تحقیقی شعبہ میں اپنی استعداد میں اضافہ کریں، حاجی غلام علی
اساتذہ طلبہ کی کردارسازی، دین داری پر خصوصی توجہ مرکوز کریں، حاجی غلام علی
تعلیمی ماہرین نے طلبہ کی کردار سازی سے معاشرے میں روایات، شائستگی، اقدار کو برقرار رکھنا ہے، حاجی غلام علی
Comments are closed.