شا نگلہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری۔
شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری۔روزانہ فالٹ کے بہانے پر کئی گھنٹے تک بجلی بندکرنا معمول بن گیا۔کاروباری لوگوں نے بجلی پر چلنے والا کاروبار بند کردیا۔واپڈا کیوجہ سے غریب کاروباری لوگوں کے لاکھوں کا نقصان۔زیادہ تر علاقوں میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں نے مقامی پن بجلی جنریٹر پر کاروبار منتقل کئے۔واپڈاہر ہفتے و اتوار کو پورا پورا دن بجلی بند کردیتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔مسلسل بجلی بند،بلوں میں اووربلنگ پر عوام سراپا احتجاج۔شانگلہ میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، کئی گھنٹے تک بجلی بند،کاروباری اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں۔ شانگلہ کے نمائندے خاموش تما شائی۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل،ناروا لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو فوری طور ختم کیا جائے۔ عوامی حلقوں کا مطا لبہ۔ شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ زشیڈنگ اوراوور بلنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گریڈسٹیشن کوٹکے عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے، شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گریڈ سٹیشن کے اہلکار دو فیڈر پر بجلی چلاتے ہیں جبکہ ایک فیڈر پر کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہیں تو دوسری طرف آئے روز فالٹ کے بہانے پر کئی گھنٹے تک بجلی بندکرنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔مسلسل بجلی بندش کوئی انڈسٹری یا کوئی فیکٹری موجود نہیں تاہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کے مترادف ہے،دوسری جانب شانگلہ میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے ہسپتالوں میں مریضوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوامی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی، صوبہ میں پیسکو خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ،اووربلنگ کا سلسلہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اورٹھوس اقدامات اٹھائیں۔۔
Comments are closed.