شانگلہ:خیبر پختونخواہ حکومت سے اعزازی لینے والے خطیباء کرام نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں اس کے اعزازیے میں اضافہ کیا جائے، موجودہ مہنگائی کے تناسب سے دی جانے والی اعزا زیہ انتہائی کم ہے حکومت نظر ثانی کریں

 

شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ:خیبر پختونخواہ حکومت سے اعزازی لینے والے خطیباء کرام نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں اس کے اعزازیے میں اضافہ کیا جائے، موجودہ مہنگائی کے تناسب سے دی جانے والی اعزا زیہ انتہائی کم ہے حکومت نظر ثانی کریں۔اپیل۔ الپوری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے خطیباء کرام ضلع شانگلہ کے صدر مولانا عمر علی اور جنرل سیکرٹر ی مولانا اکبر خان نے اپنے دیگر ساتھیوں مولانا نوابزادہ نصراللہ،مولانا قسمت علی اور دیگر کے ہمراہ بتایا کہ موجودہ مہنگائی میں علماء کرام بھی انتہائی متاثر ہے اور حکومت کو چاہیے تو ان کو دی جانے والی اعزازیہ میں اضافہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ مقرر اعزازیہ کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ ان خطیباء کرام کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے صوبائی حکومت کی طرف سے دی جانے والی اعزازیہ میں بھی اضافہ کرے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں بہت سے خطیباء کرام نے اپنے دستاویزات متعلقہ فورم میں جمع کیے ہیں انہیں بھی اعزازیہ میں شامل کیا جائے۔۔

Daily Askar

Comments are closed.