طور خم کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر روس سے ایل پی جی گیس کی امپورٹ کی گئی 10 ٹینکرز افغانستان سے پاکستان داخل ہوگئے ہیں
طور خم کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر روس سے ایل پی جی گیس کی امپورٹ کی گئی 10 ٹینکرز افغانستان سے پاکستان داخل ہوگئے ہیں
پشاور(ایم-الیاس):طورخم بارڈر پر روس سے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی جس کی کلئیر نس کا عمل جاری ہے ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے.
جو روس سےخریدی گئی ہے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی پاک روس معاہدے کا ایک حصہ ہے روس سے ایل پی جی کی پہلی ریل ازبکستان پہنچائی گئی جبکہ ازبکستان سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان داخل ہوگئیں ہے ایل پی جی روسی گیس کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے. پاکستانی کسٹم حکام ذرائع کے مطابق پہلی بار روس سے براستہ طورخم بارڈر گیس ٹینکرز کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے
Comments are closed.