اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 

 

▪️اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

▪️4 کاروائیوں میں 128کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔

▪️مین شرقپور لاہور کے قریب 2 گاڑیوں میں چھپائی گئی 96 کلو چرس برآمد۔

قصور، پشاور اور ننکانہ صاحب کے رہائشی تین ملزمان گرفتار۔

▪️کالا شاہ کاکو موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 9کلو 600 گرام افیون اور 20کلو 400 گرام چرس برآمد۔

نوشہرہ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔

▪️طارق روڈ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں قالینوں میں پائپ کی شکل میں چھپائی گئی 1کلو 720 گرام آئس برآمد۔

مذکورہ پارسل کوریا کے کئے بھیجا جانا تھا۔

▪️کلاک چوک کراچی کے قریب ایک غیر ملکی باشندے کے قبضے سے 300 گرام ویڈ برآمد۔

▪️تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

Daily Askar

Comments are closed.