نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات عامر میر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں بروقت امدادی کاروائیوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتی ہے
لاہور 13جولائی:…… نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات عامر میر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں بروقت امدادی کاروائیوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتی ہے۔شہریوں کی محفوظ مقامات تک رسائی کے لیے محکمہ بلدیات سمیت تمام انتظامی اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر قصور کے علاقے گنڈا سنگھ میں سیلابی پانی میں گھرے شہریوں کے تحفظ کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ بلدیات کی جانب سے متاثرہ لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے 12 بڑے ڈمپر نما ٹرک گنڈا سنگھ کے علاقے میں پہنچائے جاچکے ہیں جو اپنے کام کا آغاز کر چکے ہیں۔ اس کے علاؤہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن لاہور کی گاڑیاں بھی امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ سید اظفر علی ناصر بذات خود گنڈا سنگھ کے سیلاب زدہ دیہات میں امدادی کاروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔وزیر بلدیات عامر میر کے مطابق ضلع قصور میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 11 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں اور ریسکیو آپریشن میں 250 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
Comments are closed.