صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فلپائن ، ایران اور روانڈا کے نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کردی*
*اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فلپائن ، ایران اور روانڈا کے نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کردی*
*فلپائن، ایران اور روانڈا کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں ، صدر مملکت*
صدر مملکت سے فلپائن کی نامزد سفیر ماریا سروینٹس نے ملاقات کی
پاکستان فلپائن کے ساتھ تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے ، صدر مملکت
صدر مملکت کا دو طرفہ تجاری و معاشی تعلقات مزید متنوع بنانے کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور
صدر مملکت سے پاکستان کیلئے نامزد ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی بھی ملاقات
دونوں ممالک کے درمیان قائم ادارہ جاتی نظام اور نجی شعبے کے تعاون سے اقتصادی روابط کو فروغ دینا ہوگا، صدر مملکت
ایران کے ساتھ موجودہ ادارہ جاتی نظام مضبوط بنانے ، بارڈر مارکیٹس فعال کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
صدر مملکت سے پاکستان میں روانڈا کے نامزد ہائی کمشنر جیمز کیمونیو نے بھی ملاقات کی
صدر مملکت کا روانڈا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور
دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے کاروباری برادریوں کو دورے کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
روانڈا کے تاجرمختلف مصنوعات کی درآمد کیلئے پاکستانی مارکیٹ کا جائزہ لیں ، صدر مملکت
صدر مملکت نے پاکستان کیلئے نامزد سفراء کو تقرری پر مبارکباد پیش کی
امید ہے کہ نامزد سفراء دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، صدر مملکت
Comments are closed.