سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکووہاڑی سرکل ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ لائن سٹاف سیفٹی اصولوں کومدنظررکھتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے فرائض کوسرانجام دیں۔
ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکووہاڑی سرکل ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ لائن سٹاف سیفٹی اصولوں کومدنظررکھتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے فرائض کوسرانجام دیں۔ڈیوٹی کے دوران سیفٹی ہدایات اور قوانین پر عمل کرنے سے حادثات سے بچاؤ ممکن ہے۔لائن سٹاف ٹرانسفارمرز/پولز/لائنوں پر کام کرنے سے پہلے اور کام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پرنہ صرف خود عملدرآمد کریں بلکہ اپنے ساتھیوں کی حفاظت بھی کریں۔ وہ میپکوبوریوالہ ڈویژن میں منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اللہ پاک کی طرف سے عطاکردہ نعمت ہے اور اس نعمت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ لائن سٹاف اپنی زندگی،اپنے خاندان اوربچوں کے مستقبل پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہ کریں۔سیفٹی سیل کی ٹیمیں فیلڈ میں روزانہ چیکنگ اور سیفٹی واک کررہی ہیں اگر کہیں غفلت ثابت ہوئی تو متعلقہ اہلکاروں، سپروائزراور ایس ڈی اوزکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ ایگزیکٹو انجینئر میپکوبوریوالہ ڈویژن اکرم جاویدنے کہا کہ لائن سٹاف محکمہ میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں جدید اور معیاری ٹی اینڈ پی اور پی پی ای فراہم کی جارہی ہے۔ سیفٹی سیمینارزکامقصدلائن سٹاف میں دوران ڈیوٹی سیفٹی کے شعورکواجاگرکرناہے۔ لائن سٹاف فیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی چیک کریں اورکھمبوں /ٹرانسفارمرزپرکام کرنے سے پہلے پرمٹ ٹوورک ہرصورت حاصل کیاجائے۔لائنوں کوارتھ کرکے بجلی بندہونے کی تصدیق ہونے تک کام کاآغازنہ کیاجائے۔سیفٹی سیمینار سے ایس ڈی او سیفٹی محمد الطاف نے بھی خطاب کیا اور سیفٹی ایس او پیز بارے آگاہی دی۔ سیمینار میں بوریوالہ کے زیر انتظام تمام سب ڈویژنوں کے لائن وسپروائزری سٹاف نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی۔
Comments are closed.