ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں 83صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں 83صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔86 ہزار371یونٹس بجلی چوری کرنے پر24لاکھ60ہزارروپے جرمانہ عائد۔4بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 12 جولائی2023 ء کو ملتان سرکل میں 31 بجلی چور صارفین کو1063243روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 2بجلی چوروں کو28000روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 11 صارفین کو 311470روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 4 صارفین کو210000روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 7صارفین کو309060روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 25 صارفین کو476600 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 3صارفین کو 62000روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔
Comments are closed.