ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے انجینئر محمد اصغر خان گھلو کو چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کردیاہے۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے انجینئر محمد اصغر خان گھلو کو چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کردیاہے۔ انجینئر محمد اصغر خان گھلو شعبہ سٹریجیٹک پلانر میپکو میں منیجر انجینئرنگ کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے اور عارضی بنیادوں پر چیف سٹریجیٹک پلانر میپکوکے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ انہیں کرنٹ چارج بنیادوں پر چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو تعینات کیاگیاہے۔ دریں اثناء میپکو انتظامیہ نے انجینئر طارق عزیزمیمن کو سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ان کے پیشرو سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل سیدمحمد مبشررضوی 60ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لئے چلے گئے ہیں۔ ایس ایم سی واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اسلام آباد میں 10جولائی سے 22ستمبر 2023ء تک جاری رہیگا۔ انجینئر طارق عزیز میمن ایگزیکٹو انجینئر میپکو سٹی ڈویژن بہاولپور کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے گزشتہ روز سے سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل کی اضافی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔
Comments are closed.