ایل ڈی افسران کیس میں اینٹی کرپشن کی بڑی کامیابی ہوئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے ایل ڈی اے افسران کے کیس میں اینٹی کرپشن کی 5جولائی کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر لی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے 5 جولائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

 

لاہور 13جولائی :۔۔۔۔ایل ڈی افسران کیس میں اینٹی کرپشن کی بڑی کامیابی ہوئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے ایل ڈی اے افسران کے کیس میں اینٹی کرپشن کی 5جولائی کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر لی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے 5 جولائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ معزز جج صاحبہ نے حقائق کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا کہ اینٹی کرپشن کی استدعا جائز تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ کرتے ہوئے حقائق کو مدنظر نہیں رکھا۔ معزز عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے پیش کردہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں حکم دیا کہ اینٹی کرپشن لاہور ایل ڈی اے افسران کو تحویل میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھائے۔ قبل ازیں اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے ڈائریکٹر سلمان محفوظ ،ڈپٹی ڈائریکٹر طیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت اللہ اور دیگرکے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کر کے انکو گرفتار کر لیا تھا مگر عدالت نے ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ II کے تین افسران کا ریمانڈ دینے کی بجائے ان کو جوڈیشل کردیا تھا۔

Daily Askar

Comments are closed.