ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبدالمجید جونیجو کی زیر صدارت ضلعی افیسران اور علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن13جولائی
*ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبدالمجید جونیجو کی زیر صدارت ضلعی افیسران اور علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسد اللہ سمالانی اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ ایف سی کے میجر عبداللہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ڈاکٹر عبدالقدیر ابڑو ڈی ایس پی شمن علی سولنگی تحصیلدار مجیب الرحمن ساتکزئی سید محمد شاہ علی اصغر ڈومکی بابو اصغر علی رند سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالمجید جونیجو نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے نواسہ رسول اور ان کے رفقاء کاروں نے قربانی دے کر دین اسلام کی سربلندی میں وہ عظیم کارنامہ سر انجام دیا جسے رہتی دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی محرم الحرام کے سلسلے میں تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے امام بارگاہ پر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا جائے گا جلوس کے ہمراہ پولیس ایف سی اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان سکیورٹی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں گے ساتویں نویں اور دسویں محرم کے ماتمی جلوسوں کے وقت سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہوگی جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ماتمی جلوس کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے دسویں محرم کے ماتمی جلوس میں صرف ایک ہی انٹری پوائنٹ ہوگا جہاں پر پولیس کے ساتھ ساتھ رضا کار بھی فرائض سرانجام دیں گے مکمل سرچنگ اور سویپنگ کے بعد ہی جلوس اور امام بارگاہ میں داخلے کی اجازت ہوگی انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ روٹس کی صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کو یقینی بنائے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے عبدالمجید جونیجو نے کہا کہ تمام ماتمی جلوس حسب روایت اپنی مقررہ وقت پر برامد اور اختتام پذیر ہوں گے اور روٹس میں بھی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے جبکہ امن کمیٹی کے رضاکار بھی دسویں محرم الحرام کو ماتمی جلوس کے ہمراہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شہر بھر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ سبیل سمیت دیگر لنگر اور نیاز کے لیے عوام کو مشکلات درپیش نہ آئیں۔*
Comments are closed.