پنجاب بھرمیں 1090ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1149 زخمی ہوئے

0

 

پنجاب بھرمیں 1090ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1149 زخمی ہوئے

لاہور: ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1090ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 600افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔549معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 574ڈرائیوز،35کم عمرڈرائیور، 462مسافراور127پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ224ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت257متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد80حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان64دثات میں 65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1160متاثرین میں 910مرد اور250خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 220افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور592افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ348زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 922موٹرسائیکلز،67آٹو رکشے،130کاریں،25وین،12مسافربسیں،34ٹرک اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.