سندھ پریمئر لیگ اور حیدرآبا د بہا در ز کے در میا ن معا ہدہ تقریب کا انعقا د

 

سندھ پریمئر لیگ اور حیدرآبا د بہا در ز کے در میا ن معا ہدہ تقریب کا انعقا د

ایس پی ایل کے انعقا د سے کرکٹ کو فروغ ملے گااورسندھ کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں گے۔میئر کراچی مر تضی ٰ وہا ب کا تقریب سے خطا ب

کراچی 13 جو لا ئی ۔سندھ پریمئر لیگ اور حیدرآبا د بہا در ز کے در میا ن معا ہدہ تقریب کا انعقا د سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں ہو ا جس میں مئیر کراچی , ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت سابق کپتان و کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق بھی شریک ہو ئے جبکہ مینٹور عبدالرزاق ، سی ای او عارف ملک، شہزاد احمد، ایس پی ایل کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نوید احمد، سابق کرکٹرز عمران نذیر ، حسن رضا ، معروف اداکار جاوید شیخ ، سہیل سمیر اور ثناء خان و دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔ سندھ پریمیئر لیگ کی تقریب سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایس پی ایل سے کرکٹ کو فروغ ملے گا اور سندھ کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں گے۔ ہمیں منفی کامو ں کے بجا ئے مثبت کاموں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ لو گ مصبا ح الحق کی خدمات کو یاد نہیں رکھتے لیکن شارٹس کو یاد رکھتے ہیں ، مصباح الحق کی پرفارمنس کو یاد رکھا جانا چاہیے۔ عبدالرزاق نے ساؤتھ افریقہ کے خلا ف ہارا ہوا میچ جتوایا تھا ہمیں اپنے ملک کا سوفٹ امیج بنانا ہے اور چا ہتے ہیں کہ کرکٹ میں اپنے صوبہ کا مثبت امیج پیشں کرسکیں ۔میئر کراچی مر تضیٰ وہاب نے کہا کہ تین ٹیموں کو اسپانسرز مل چکے ہیں چوتھی ٹیم بھی آجائے گی،سندھ کے ٹینلٹ کو سامنے لانے کے لئے سندھ حکومت ساتھ ہے، ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے،نفرت کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ بہت کم مثال ملتی ہے کہ اس طرح بزنس مین کرکٹ کو سپورٹ کریں ۔ میئر کراچی مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ سوئٹرزلینڈ کے سفیر کراچی آئے ہوئے تھے، ان کو ہم نے اپنا کلچر دکھا یا وہ حیران ہوگئے ۔انہو ں نے ہما ر ی اجرک اور ہمارے فنکاروں کی پرفارمنس کو دیکھا، اور سندھ کے کلچر کو سر اہا ۔ اس مو قع پر معرو ف ادا کا ر جاوید شیخ نے کہا کہ انہیں کرکٹ سے بہت لگاؤ ہے انہوں نے فلم انڈسٹری کی کرکٹ ٹیم بھی بنائی اور اس کو پروموٹ کیا۔شوکت خانم کینسر اسپتال کی چیریٹی کیلئے بھی میچز کھیلے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فلم جنت میں بکی کا رول کیا جو بہت مقبول ہوا، ہم سب کو مل کر ایس پی ایل کو کامیاب بنانا ہے،میری خواہش ہے یہ لیگ عالمی سطح پر بھی نام کمائے۔اس مو قع پر ایس پی ایل کے ٹائٹل اسپانسر الحیات گروپ کے سی ای او جہانزیب عالم نے فرنچائز حیدرآباد بہادرز خرید لی ۔جبکہ سندھ پریمئر لیگ کے مینٹو ر عبدالرزاق اگلے دس دنوں میں ایس پی ایل کیلئے اندرون سندھ میں ٹرائلز لینگے اور 35 کھلاڑی منتخب کرینگے،ایس پی ایل کے چھ میں سے تین فرنچائزز لاک ہوچکی ہیں ۔کراچی غازیز،حیدرآباد بہادرز اور بینظیر آباد کی فر نچا ئز فروخت ہوچکی ہیں۔ مصباح الحق حیدرآباد بہادرز کے ہیڈ کوچ اور شعیب ملک آئیکن پلئیر ہونگے۔

Daily Askar

Comments are closed.