آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی منظوری معیشت کو مضبوط بنانے اور میکرو اکنامک استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

 

وزیراعظم۔۔۔ ٹویٹ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی منظوری معیشت کو مضبوط بنانے اور میکرو اکنامک استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی منظوری معیشت کو مضبوط بنانے اور میکرو اکنامک استحکام کے حصول کے لیے حکومت کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی منظوری سے فوری سے درمیانی مدت کے معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی اقتصادی پوزیشن کو تقویت ملے گی اور آئندہ حکومت کو آگے بڑھنے کے لیے مالیاتی وسائل میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سنگ میل جو کہ سخت ترین مشکلات اور بظاہر ناممکن لگنے والی ڈیڈ لائن کے خلاف حاصل کیا گیا ٹیم کی بہترین کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت خزانہ میں ان کی ٹیم کی محنت کو سراہتا ہوں، اس کے ساتھ ساتھ تعاون اور حمایت پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Daily Askar

Comments are closed.