سیکیورٹی فورسز نے گوادر اور باجوڑ میں مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب باجوڑ چارمنگ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی محمد شعیب نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور خودکش دھماکوں میں سرگرم رہے۔دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ رہے کہ دو روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
Comments are closed.