نگران وزیراعظم کے چناؤ پہ تحفظات، قائد بی این پی سرداراخترمینگل نے نواز شریف کو خط لکھ دیا

قائد بی این پی سرداراخترمینگل نے نگران وزیراعظم کے چناؤ پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

قائد بی این پی سرداراخترمینگل نے خط میں لکھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ایسے شخص کی نامزدگی کی گئی جس سے ہمارے لیے سیاست کے دروازے بند کر دیے گئے،آپ کے اس طرح کے فیصلوں نے ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کردیں۔

قائد بی این پی نے خط میں لکھا کہ مسلم لیگ ن سازشوں اورغیرآئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی ؟سیاست دانوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

سرداراخترمینگل نےمزید لکھا کہ اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینے سے بداعتمادی پیدا ہوگی۔ ہم پرجوگزری یا گزررہی ہے وہ ہماری قسمت ہےمگرحیرانی اس بات پرہے کہ جوآپ لوگوں پر گزری اس سے ابھی تک آپ نے سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کوتہترلاکھ کم کر دیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.