لاہور 13 اگست:-پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کایوم آزادی کی مناسبت سے مقابلہ مصوری کا انعقاد جیلانی پار ک میں کیا گیا جس میں شہر کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے 70 سے زائد طالبہ اور طالبات نے حصہ لیا۔ شرکاء نے یوم آزادی کی مناسبت سے قائداعظم محمد علی جناح،ڈاکٹر علامہ محمد اقبال، مینار پاکستان، شاہی قلعہ اور پاکستان کی تاریخی ورثہ کی نَقّاشی کی۔ مقابلے کے اختتام پر ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے پہلی، دوسری، تیسری اور سپیشل پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں نقد انعام اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر محمد طاہر وٹو نے میڈیا کومقابلہ مصوری اور یوم آزادی کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے اپنی فنی صلاحتیوں کو استعمال کرتے ہوئے یوم آزادی کے خیالات کا اظہار مصوری کے ذریعے بھرپور انداز میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں۔ محمد طاہر وٹو نے اعلان کیا کہ پی ایچ اے 14 اگست کو شہر بھر میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت مختلف مقامات پر پودے تقسیم کریگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر پی ایچ اے نے شہر کی مین شاہراؤں پر لائٹنگ، قومی پرچم، بل بورڈز لگائے ہیں۔مقابلہ مصوری میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکواٹرز حسان الحق،ترجما ن پی ایچ اے محمد احمد سعد اوردیگر افسران موجود تھے۔
Comments are closed.