شانگلہ(ابرارحسین)شانگلہ کے کان کن مزدوروں کے لیے پھر قیامت صغریٰ۔شاہرگ کے کوئلہ کان میں گیس پھٹنے سے شانگلہ کے 2 مزدور جان بحق ہو گئے ہیں۔ رواں ہفتہ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کوئلہ کان مزدوروں کا یہ دوسرا واقعہ رونما ہوا ہیں۔شاہرگ لیز کول مائن کے ایک مائین میں زہریلی گیس بھر جانے سے ضلع شانگلہ تحصیل الپوری کوز کانا شاہپور کے 2 نوجوان سربالی خان ولد سید رحمان، رحمان ولد احد جاں بحق ہوگئے ہیں ایک کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دوسرانو جوان ابھی تک مائن کے اندر محسور ہے۔کوئلہ کان ذرائع کے مطابق کوئلہ کان میں مزید مزدوروں کی برامدگی کی اطلاعات ہیں ۔ ملک کے مختلف کوئلہ کان میں کام کرنے والے شانگلہ کے 65 فیصد مزدوروں کی اموات اور زخمی ہونا اب معمول بن چکا ہیں۔ زخمی ہونے والے اکثر کان کن معذور ہو جاتے ہیں اور وہ پھر اپنے بچوں کو ان کوئلہ کانوں میں رزق حلال کمانے کیلئےبھیج دیتے ہیں جس سے وہ خود متاثر ہو چکے ہوتے ہیں جو ایک بڑا المیہ ہیں۔ شانگلہ میں ان مزدوروں کے لیے کوئی متابادل کاروبار کا بندوبست موجود نہیں نہ ان مزدوروں کا کوئی رجسٹریشن ہے اور نہ ان کے لیے کوئی علاج معالجے یا بچوں کے لیے تعلیم کے لیے کوئی بندوبست جو شانگلہ کے منتخب نمائندوں کے لیے باعث شرمندگی ہیں۔
Comments are closed.