وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے یوم آزادی کے پر مسرت موقع پرقوم کو آزادی کی مبارک باددی

کوئٹہ 13اگست:سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے یوم آزادی کے پر مسرت موقع پرا پنے پیغام میں پوری پاکستانی قوم اور باالخصوص صوبہ بلوچستان کے عوام کو آزادی کی مبارک باددی ہے اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کیلئے پر خلوص دعا کی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو صحیح معنوں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال کے خوابوں کی عملی تعبیربنانے کی مخلصانہ جدوجہد بھی شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کا ایک منظم اصول ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.